لاہور ( لیڈی رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پنجاب ربیعہ طارق اورناظمہ لاہور زبیدہ جبیں نے کہا ہے کہ اسلام عورت کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ اور علمبردار ہے۔ اسلام نے عورت کے جو حقوق مقررکیے ہیں، ان کی یقینی فراہمی کاعمل آسان اور لازم بنایا جائے۔ عورت کے حقوق کااستحصال کرنے والی رسوم مثلاً کاروکاری، قرآن سے شادی کے خلاف قانون سازی اور ان قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ عورت پر تشدد اور غیرت کے نام پر قتل و غارت کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
اسلام عورت کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ، علمبردار ہے:زبیدہ جبیں
Mar 05, 2022