اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیرداخلہ مرحوم سینیٹر رحمان ملک کی روح کو ایصالِ ثواب کے لئے دسویں کا ختم شریف آج 5 مارچ بروز ہفتہ دوپہر دو بجے مکان نمبر 9، گلی نمبر 89، ایمبسی روڈ، G-6/3 اسلام آباد میں ادا کیا جائے گا۔ ختم شریف اور دعا میں شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں ۔ سوگواران میں علی رحمان ملک، عمر رحمان ملک، خالد ملک، وقاص ملک، حشام ملک اور دیگرشامل ہیں ۔