اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ مشق الصمصام 8 نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ تقریب میں منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے میجر جنرل عبداللہ عید العتیبی نے شرکت کی۔دو ہفتے طویل مشترکہ مشقیں رائل سعودی لینڈ فورسز اور پاک فوج کے درمیان دو طرفہ فوجی مشقوں کے سلسلے کا حصہ تھیں۔ مشترکہ مشق انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر مرکوز تھی جس میںمحاصرہ اور سرچ، گشت اوردھماکہ خیز مودد کا ناکارہ بنانے کی ڈرلزشامل تھیں ۔ مشق نے متعلقہ آپریشنل طریقوں کو بینچ مارک کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کاموقع فراہم کیا۔تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔