ملا عبدالغنی برادر کا افغان  سرمایہ کاروں سے واپسی کا مطالبہ

Mar 05, 2022


کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے افغان سرمایہ کاروں سے ملک واپس آنے کی اپیل کی ہے۔حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر نے یہ مطالبہ گزشتہ روز کابل میں منعقدہ افغان نیشنل پرائیویٹ سیکٹر کانفرنس کے دوران کیا۔بیان میں کہا گیا کہ برادر نے بیرون ملک مقیم افغان سرمایہ کاروں سے ملک واپس آنے اور یہاں سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں اور ان کے اثاثوں کی حفاظت کی ضمانت دی جائے گی۔ملا عبدالغنی برادرکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پابندیوں میں روز بروز نرمی کی جا رہی ہے، ہم صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں