بیجنگ(شِنہوا) چین جمعہ سے پٹرول کی قیمت میں 260 یوآن (تقریبا 41.26 امریکی ڈالرز) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمت میں 255 یوآن میں اضافہ کرے گا۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت جب خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ ردوبدل ہوتی ہے اور یہ کام کے 10 دن تک اسی سطح پر برقرار رہتی ہیں تو اس کے مطابق چین میں پٹرول اور ڈیزل جیسی صاف تیل کی مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ چین کی تیل کی تین بڑی کمپنیوں چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن، چائنہ پٹرولیم اینڈ کیمیکل کارپوریشن اور چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن سے کہا گیا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کو برقرار رکھیں اور مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل کی سہولت فراہم کریں۔
چین کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا نے کا اعلان
Mar 05, 2022