بیجنگ(شِنہوا)چین کے خلائی اسٹیشن پر رواں سال کے آخر تک دو خلائی جہازوں کے ذریعے چھ خلابازپہنچیں گے۔چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے چیف ڈیزائنر ڑو جیان پھنگ نے بتایا کہ خلائی جہاز شینڑو-13کا عملہ 140 دنوں سے خلا میں ہے۔ ان کی صحت بہتر ہے، اور انہوں نے اب تک ضرورت کے مطابق تمام طے شدہ یا اضافی کام مکمل کر لیے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ اپریل کے وسط میں زمین پر واپس آئیں گے۔ملک کے اعلی سیاسی مشاورتی ادارے،عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کے رکن ڑونے بتایا کہ اس سال چین خلائی اسٹیشن پر دو لیب ماڈیول، دو انسان بردار خلائی جہاز اور دو کارگو خلائی جہازروانہ کرے گا۔ دو لیب ماڈیول خلا میں اپنے قیام کے دوران شینڑو-14خلائی جہاز پر رکیں گے۔ڑونے بتایا کہ شینڑو-15 کا عملہ اس سال کے اختتام سے پہلے خلائی اسٹیشن پر جائے گا جو خلا میں شینڑو-14 کے عملے میں شامل ہوں گے۔ اس وقت تک خلائی اسٹیشن پر تین ماڈیولز، دو انسان بردار خلائی جہاز اور ایک کارگو خلائی جہاز پہنچ چکے ہوں گے، جن کا کل وزن تقریبا 100 ٹن ہوگا۔