فیصل آباد: والد سے جھگڑے  پر نوجوان نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ الٰہی آباد میں والد سے جھگڑے اور مبینہ تشدد کے بعد نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ 20 سالہ سرفراز کا کسی بات پر اپنے والد محمد علی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد والد نے اْسے تھپڑ مارے جس سے دلبرداشتہ ہو کر اْس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ چندگھنٹے بعد جاں بحق ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن