روس ، یوکرائن مسئلے کا سفارتی حل ناگزیر ہے:پا کستان 

 اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار )اقوام متحدہ میں پاکستان نے یوکرائن کے خلاف روس کے خصوصی فوجی آپریشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازعے میں نامناسب کارروائیوں سے گریز کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں پاکستان کے مستقل نمائندے خلیل ہاشمی نے سفارتی ذرائع کے ذریعے ایک ہفتے سے جاری بحران کو حل کرنے میں ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ تنازع کی شدت میں کمی اور بے گھر اور متاثر ہونے والے لوگوں کی مشکلات سے نمٹنے کیلئے اس کا سفارتی حل ناگزیر ہے۔پاکستانی نمائندے نے کہا کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت ذمہ داریوں کو ہمیشہ ترجیح دی جائے۔انہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان حالیہ بات چیت کا خیر مقدم کیا اور اسے جاری رکھنے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...