اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے ملازمین کی برطرفی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس جی سی ایل کو آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن)کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میںڈاکٹر عمران خٹک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان کمیٹی جنید اکبر، ملک انور تاج، شاہد احمد، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، چوہدری خالد جاوید، چوہدری، محمد برجیس طاہر، سردار محمد عرفان ڈوگر، مرتضی جاوید عباسی اور غوث بخش خان مہر نے شرکت کی۔اس کے علاوہ سیکرٹری وزارت توانائی(پیٹرولیم ڈویژن)کے ساتھ ساتھ وفاقی/صوبائی حکومت کے دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔کمیٹی کے اجلاس میں پشاور بم دھماکے میں شہید ہو نے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی ۔