اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سندھ کے بعد پنجاب میں تاریخی اور شاندار استقبال کٹھ پتلی وزیراعظم کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ عوام کے سامنے سرتسلیم خم کر دے۔اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ بازی پلٹ چکی ہے، سلطنت نیازیہ زمین بوس ہو رہی ہے۔