یورپ کا پاکستان پرروسی مخالفت پر اصرار مداخلت ہے:امیر شجاع الدین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین کا پاکستان سے روس کی مخالفت پر اصرار کرنا مداخلت بیجا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کے ذہن سے ابھی تک عالمی شہنشاہیت کا خناس نکل نہیں سکا۔ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے ملک کو مجبور کرے کہ وہ اس کی من پسند خارجہ پالیسی اختیار کرے۔ پاکستان کی یوکرائن تنازعہ کے حوالے سے پالیسی غیرجانبدارانہ ہی ہونی چاہیے اور ہمیں اِس حوالے سے تمام فیصلے منظر اور پسِ منظر کو سمجھتے ہوئے کرنے چاہئیں۔ ہم کسی طور پر بھی امریکہ، یورپ یا کسی بھی عالمی قوت کے مفادات کے تحفظ کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ درحقیقت پاکستان کو ایک آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے اپنی ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ اور خوشحالی کو فوکس کرنا ہو گا۔کون اِس حقیقت سے انکار کر سکتا ہے کہ ماضی میں پاکستان نے مغرب پر انحصار کر کے بے پناہ نقصان اٹھایا۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ ایک اسلامی نظر یاتی ریاست کی حیثیت سے ہمارا رول ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سچ اور حق کی بنیاد پر ہو۔

ای پیپر دی نیشن