پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کا اجلاس ،ہیئر ٹرانسپلانٹ   ایسٹھیٹکس کلینکس کیلئے کم سے کم معیارات تیار 

Mar 05, 2022

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے ہیئر ٹرانسپلانٹ اور ایسٹھیٹکس کلینکس کیلئے کم سے کم معیارات تیار کر لیے ہیںجن کے مطابق ایسے تمام مراکز پر صرف مستند افراد ہی سہولیات فراہم کر سکیں گے جنہوں نے مجوزہ ومطلوبہ تعلیم اور تربیت حاصل کی ہوگی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روزایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں میعارات کا مسودہ پیش کیا گیا۔اجلاس کی صدرات کمشن کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈاکٹر محمدثاقب عزیزنے کی جبکہ ہیئر ٹرانسپلانٹ اور ایسٹھیٹکس کے شعبہ جات کے متعلقہ پروفیسرز،ڈاکٹرز، سینئرنمائندہ افراد اور کمیشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں