ممتاز صحافی امجد عثمانی کی خالہ کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے قائدین کا اظہارتعزیت

Mar 05, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) سینئرصحافی اورلاہورپریس کلب کے کونسل ممبرامجدعثمانی کی خالہ کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا احمد علی سراج،نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری طیب عباسی، مولانا امداد اللہ قاسمی، قاری شبیر احمد عثمانی، قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امجدعثمانی اوران کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحومہ کیلئے مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزیدخبریں