لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم ، پیر مختار احمد صدیقی ، پیر محمد ناصر گل نقشبندی، پیر الیاس قادری ، پیر جنید احمد نقشبندی سمیت مرکزی مجلس شوری کے اراکین پشاور میں مسجد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور بے گناہ نمازیوں پر حملہ کرنیوالے انسان نہیں حیوان ہیں ، ایسی بزدلانہ کاروائیاں ملک دشمن عناصر کی سازش ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔