پشاور بم دھماکہ: قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر مسلمان آنکھ اشکبار :رانا جمیل منج

را ئیونڈ(نمائندہ نوائے وقت) جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ پشاور بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر مسلمان آنکھ اشکبار ہے۔ ملک میں مہنگائی کیساتھ ساتھ بدامنی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ مساجد غیر محفوظ ہو چکی ہیں موجودہ حکومت بالکل ناکام ہو چکی ہے تبد یلی کے تر انے گا نے والے پچھتا ر ہے ہیں حکمر انوں نے اپنی نا اہلی سے عوام کو ما یو س کیا ہے۔ عوا م کی ز ند گیا ں اجیر ن ہو چکی ہیں۔ نااہلی اور نا لا ئقی کے ر یکا رڈ بن ر ہے ہیں۔ بڑ ھتی ہو ئی غر بت اور بے روز گا ر ی مو جو د ہ حکمر انوں کے تحفے ہیں۔ رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ حکومت کی چھتر ی تلے ما فیا ز سر گر م ہیں جو عوام کا بر ی طر ح استحصا ل کر ر ہے ہیں۔ ملک کو درپیش بحر انوں سے نکا لنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرادری جیسی سنجید ہ اور سیا سی فہم و فر ا صت ر کھنے والی سیا سی شخصیت کی ضرورت ہے۔ ضد، انتقا م، الز ام تراشی کی سیا ست نے ملک کو بند گلی میں د ھکیل د یا ہے عوا م نے تحر یک انصا ف کی حکومت کو مستر د کر د یا ہے۔

ای پیپر دی نیشن