لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ،چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر ،ڈاکٹر جاوید اعوان ،سید محمد صفدر شاہ گیلانی، حافظ نصیر احمد نورانی ،رشید احمد رضوی، مفتی نعیم جاوید نوری، مفتی تصدق حسین اورمحمد ارشد مہر نے پشاور میں جمعتہ المبارک کے اجتماع میں دہشت گردی کے حملے میں 30 سے زائد افرادکی ہلاکت اور 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور دھماکہ اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتوں کی کارروائی ہے۔ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ہماری سلامتی اور خودمختاری کے خلاف بڑی سازش ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ بھارت ،امریکہ اور اسرائیل پاکستان کے کھلم کھلا دشمن ہیں انہیں پاکستان کی اقوام عالم میں پذیرائی اور استحکام برداشت نہیں وہ وطن عزیز کو مختلف طریقوں سے غیر مستحکم کرنے کی سازش کرتے رہتے ہیں۔ حکومت اور سکیورٹی اداروں کو ان ملک دشمنوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے ان کا قلع قمع کرنا ہو گا۔
دھماکہ:اسلام،پاکستان دشمنی ، شدید مذمت کرتے ہیں:ابوالخیرمحمد زبیر
Mar 05, 2022