راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پریذیڈ نٹ وسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر سلمان نذر نے کہا ہے کہ اولین مقصد عوامی فلاح وسہولیات کی فراہمی اوران خدمات کے معیار کو مزید بہتر بناناہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سٹیشن ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کے دوران کیا اجلا س میں ڈی سی راولپنڈی طاہر فاروق ، ایگز یکٹوافسر چکلالہ سید ذکی حید ر رضوی ،ایڈیشنل ایگز یکٹو افسر راولپنڈی نوید نواز ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ظہیر انور جپہ ،اے ڈی سی کیپٹن (ر) قاسم ،پولیس کے افسران، ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس نثار احمد اور دیگر راولپنڈی انتظامیہ کے افسران نے شر کت کی اجلاس میں راولپنڈی کے تما م مسائل پر غور کیاگیا جس میں تجاوزات، سیکورٹی ،ٹر یفک کے مسائل ،ہارٹیکلچر اور سالڈ ویسٹ کے پلان اورراولپنڈی کے دیگر مسائل بھی زیرغور آئے اجلاس میں ٹریفک کے دبائو پر قابو پانے کے لئے فی الفور اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا جبکہ راولپنڈ ی میں صفائی ستھرائی کے نظام اور سٹرکوں کی حالت کو بہتر بنانے کے احکامات ،تجاوزات کے خاتمہ ،تر قیاتی کاموں کا جائزہ ، موسم بہار میں شجرکاری اور دیگر مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔