کے تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کو  قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا

Mar 05, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ کے -3 کو قومی گرڈ سے جوڑ دیا ہے۔ 1100 میگاواٹ  پیداواری صلاحیت والے نیوکلیئر پاور پلانٹ  کو 21 فروری کو  اسٹارٹ کر دیا گیا تھا اور اسے گرڈ سے منسلک کرنے سے پہلے کچھ حفاظتی ٹیسٹوں اور رائج طریقہ کار سے گزارا گیا۔آج اس پلانٹ کو آزمائشی بنیاد پر گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ مکمل پاور حاصل کرنے کے بعد جلد ہی اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ K-3 پاکستان کا دوسرا این پی پی ہے جس کی پیداواری صلاحیت 1100 میگاواٹ ہے اور اس کے قومی گرڈ میں شامل ہونے سے یقینی طور بجلی کے نرخ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ K-3 کراچی کے قریب واقع ایک جیسیاین پی پی  میں سے ایک ہے۔ دوسرا پلانٹ K-2 ہے،  جس کا افتتاح پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال 21 مئی کو کیا تھا چیئرمین محمد نعیم نے اس موقع پر پراجیکٹ کی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحفظات کے تحت اپنے پلانٹسکو چلا کر قوم کی خدمت جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں