آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹرز  راڈنی مارش‘شین وارن چل بسے 


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) کے لیجنڈری وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 برس اور شین وارن52برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔راڈنی مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔لیجنڈری وکٹ کیپر راڈنی مارش کو گزشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑا ، جس سے وہ صحتیاب نہ ہو سکے۔مارش نے 1970 سے 1984 تک آسٹریلیا کیلئے 96 ٹیسٹ میچزمیں وکٹوں کے پیچھے 355 شکار کیے جو ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت ایک عالمی ریکارڈ تھا۔مارش نے 92 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے اور وہ آسٹریلیا کے چیئرمین سلیکٹرز بھی رہے۔دریں اثناء آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن بھی دل کا دورہ پڑنے پر چل بسے ۔ ان کی عمر 52سال تھی۔ وہ تھائی لینڈ میں تھے ۔ وہ اپنے ولا میںتھے جب دل کا دورہ پڑا ۔میڈیکل سٹاف نے انہیں بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ شین وارن کی فیملی نے کہا ہے کہ مزید تفصیلات بعدمیں جاری کی جائیں گی ۔ شین وارن نے 1992ء سے 2007ء تک آسٹریلوی ٹیم کی نمائند گی کی ۔143ٹیسٹ کھیلے اور 708وکٹیں حاصل کیں ۔ 194ون ڈے میچز میں 293کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...