لورالائی(نامہ نگار)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن( ڈبلیو ایچ او )کے زیراہتمام کمشنر آفس کانفرنس ہال میں تقریب ہوئی مہمان خصوصی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے(ڈبلیو ایچ آرپاکستا ن) ڈاکٹر پلیتا ماہی پلا تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن محمد ایوب،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شاکر بلوچ،ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی ایریا انچارج ڈبلیو ایچ او لورالائی ڈاکٹر ڈاکٹر زکیہ نعمت اللہ ڈویژنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر فضل داد ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر شبیراحمد مینگل اور دیگر متعلقہ آفسروں ڈاکٹرز اور محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر پلیتا ماہی پلا نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسروں کے ہمراہ غزگئی مہاجر کیمپ،دھوبی گھاٹ اور دیگر علاقوں میں پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا اور بچوں کو قطرے پلائے اور مریضوں کو ادویات اور تحفے دیے انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں فیڈ جنرل وارڈ کا دورہ اور نئے سپلائزیشن سنٹرکا افتتاح بھی کیا۔انہوں نے یونیورسٹی آف لورالائی کے شعبے کلاس رومز لائبریری،ہاسٹل،مسجد کا معائنہ کیا۔
ڈبلیو ایچ اوکے زیراہتمام کمشنر آفس لورالائی میں تقریب
Mar 05, 2022