گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورلانگ مارچ کے شرکا کیلئے پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ نے گوندلانوالہ چوک میں استقبالیہ کیمپ قائم کردیا، ، کیمپ میں سٹی صدر ودودحسن ڈار، سیکرٹری خالد حسین باجوہ اورسابق ایم پی اے سعود حسن ڈار نے کارکنوں سے خطاب کیا اوراس امید کا اظہار کیاہے کہ اہالیان گوجرانوالہ لانگ مارچ کے شرکا کا بھرپور استقبال کریں گے اوران شا اللہ اس مارچ کے نتیجہ میں عوام کو نااہل اورعوام دشمن حکومت سے نجات مل جائے گی۔ ان کا کہناتھاکہ اگر حکومت نے لانگ مارچ کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی کوشش کی تو بھٹو کے جیالے اٹھ کھڑے ہونگے اورملک بھرمیں دمادم مست قلندرہوگا۔