گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔اسی ضمن میں سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے مرکزی جامع مسجد واپڈا ٹاون میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدکھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور خطاب کر تے ہوئے کہاکہ عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو کم کرنا ہے۔سی پی او نے مزید کہا کہپتنگ بازوں اورپتنگ فروشوںکے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری ضلعی پولیس کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہوئے پتنگ بازی اورپتنگ فروش کے خلاف ضلعی پولیس کا ساتھ دیں۔ آخر میں سی پی او نے کہا کہ ضلع بھر میں چالیس سے زائد مقامات پر کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔