شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ایف ایف ا و سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو ملک عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعوی گمراہ کن ہے،بھار ت پوری دنیا کیلئے خطرہ بنتا جا رہاہے اسلحہ خرید نے کے بعد انڈیا اس کی نمائش کرکے خطہ کا امن داؤ پر لگاتا آیا ہے اور اس اسلحہ کو وہ کشمیریو ں کے خلا ف استعما ل کررہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اپنے ایک بیان میں ملک عرفان کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کا مقبوضہ کشمیر پر موقف دو ٹوک اور واضح ہے ہم کشمیریوں کی تحریک حریت کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہر سطح پر سپورٹ کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ طا قت کے گھمنڈ میں پڑو سی ممالک میں دہشتگردی کروانا انڈیا کا وطیرہ رہا ہے اوربھار تی جارحیت کوروکنے کیلئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہے مسلم امہ کو خود متحد ہو کرکشمیر کی آزادی سمیت اسلام اور مسلمان دشمن قوتوں کی سازشوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ورنہ مسلمان بدستور جارحیت کا شکار رہیں گے۔
بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعوی گمراہ کن ہے:عرفان کھوکھر
Mar 05, 2022