سکھر( بیورورپورٹ ) جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے پاس کردہ مارکس حاصل کرنے کے بعد بھی فیل کئے جانے والے عمل کے خلاف ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ امیدواروں آصف علی ،نعیم احمد صدر الدین و دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2021 میں جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی اساتذہ بھرتی کیلئے ہم لوگوں نے ٹیسٹ دیئے اور پاسنگ مارکس 50،54حاصل کئے لیکن افسوس انتظامیہ نے اضافی مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کو فیل کردیا اور 33مارکس حاصل کرنے والوں کو پاس کردیا جو جوسراسر زیادتی ہے۔