گوجرانوالہ:ایم ڈی واسا کا تمام ٹرانسفارمرز مرمت کرنے حکم

Mar 05, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایم ڈی واسا عامر عزیز کا واسا کی تمام مشینری اور ٹرانسفارمرز 15 مارچ تک مرمت کرنے کا حکم  اس سلسلے میں اہم ڈی واسا عامر عزیز کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں  ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس مقصود انجم رانا ڈپٹی ڈائریکٹرز اطہر ندیم محمد اسلم سٹاف آفیسر رانا غلام مرتضی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ایم ڈی واسا عامر عزیز کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں نالوں کی صفائی اور دیگر اقدامات کی سختی سے مانیٹرنگ کریں  تمام افسران  مشینری   جرنیٹرز ز اور  ٹرانسفارمرز سمیت تمام ضروری اشیا کی مرمت پندرہ مارچ تک کری اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں