کامونکی ( نمائندہ خصوصی )ا پوزیشن جتنے مرضی مارچ کرلے اور عدم اعتماد کی تحریکیں پیش کرلے وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے۔اپوزیشن کا عدم اعتماد اسکے گلے پڑ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت اور رانا ماجد علی شوکت نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت کی حکومت مخالف بیان بازی کوئی معنی نہیں رکھتی عوام اب کرپٹ سیاستدانوں کی تمام چالیں سمجھ چکی ہے انکے کسی جھانسے میں ہرگز نہیں آئے گی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کی منزل کی جانب گامزن رہے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کریگی۔ ایک سیاسی خاندان احتساب کے ڈر سے از خود جلاوطبی اختیار کئے ہوئے ہے تو دوسرا بھی مصنوعی سہارے تلاش کررہا ہے اس گھرا نے کے عوامی خدمت کے دعوے میں کوئی جان ہوتی تو آج سندھ کسمپرسی کا شکار نہ ہوتا پاکستان کی خود انحصاری کی منزل زیادہ دور نہیں۔