پھول نگر (نامہ نگار)پھول نگر کے نواحی گائوں خدمت ا نسانیت فائونڈیشن صدی نگر لنگڑے والی ڈھاڑی کے کارکنان کا نام تبدیل کرنے پر احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق پھول نگر کے نواحی گائوں لنگڑے والی ڈھاڑی کا نام تبدیل کرنے خلاف وہاں کے باسیوں نے اعلی حکام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا خدمت انسانیت فائونڈیشن کے صدر رانا منور عرف رانا منور ،امام مسجد علی رضا ،ساجد علی ،نذیر ،عابد حنیف ،بلال رسول اور حافظ سفیان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ لنگڑے والی ڈھاڑی کانام پرانہ نام ہے یہ ہماری ثقافت ہے ہمارے بڑوں کا نام ہے صدیق عرف لنگڑا کانام تبدیل کیا گیا تو ہم احتجاج کرینگے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے ہمارے علاقے کا نام تبدیل کرنے کی جسارت کی گئی تو ہم اپنے احتجاج کا دارہ کار وسیع کردینگے ۔