گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے اہل اسلام کو اسلامی سال کے آٹھویں مہینے شعبان المعظم کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پورا مہینہ برکت و بزرگی اور روحانیت و نورانیت والا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقدس مہینہ کا یہ کتنا بڑا اعزاز ہے کہ رسول کریم ؐنے فرمایا "شعبان میرا مہینہ ہے" صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا کہ اس ماہ میں پنجگانہ نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہمیں قرآن پاک کی تلاوت اور کثرت کے ساتھ نوافل کی ادائیگی اور درودوسلام میں مشغول رہنا چاہیے۔اس ماہ میں روزے رکھنے والوں کو خیر کثیر تقسیم ہوتی ہے۔
شعبان روحانیت و نورانیت والا مہینہ ہے:محمد دائود رضوی
Mar 05, 2022