حکومت نے عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدام کیے:اشفاق جٹ

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمداشفاق جٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے ابتدائی عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاے، تمام شعبے یکساں ترقی کررہے ہیں اور عوام کو ہر سطح پر ریلیف حاصل ہے حکومت متوسط طبقے کی خوشحالی کیلئے دور رس اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے وزیر اعظم عمران خان کا پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اپوزیشن جماعتیں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی دشمن ہیں اپنے ادوار اقتدار میں نواز لیگ اور پی پی پی نے کرپشن کے سوا کچھ نہ کیا اور اب بطور اپوزیشن اپنا مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کی حکومت کی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے شرقپور روڈ ،صدیقیہ کالونی میںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد غیر نظریاتی ہے انہیں ملک و قوم کی نہیں اپنی کرپشن چھپانے کی فکر ہے، نہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی نہ لانگ مارچ سے کچھ حاصل ہونیوالا ہے اپوزیشن جماعتیں فقط ٹائم کھوٹہ کررہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن