کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ایسٹ کے صدر چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ مہنگائی ختم کرنے کے دعوے دار پہلے بے انتہاء پیٹرول اور روزمرہ کی استعمال کی اشیاء پر اضافہ کردیتے ہیں اسی طرح بجلی اور گیس کے ادارے قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا جاتا ہے ۔ اُس کے بعد سلیکٹڈ وزیر اعظم بڑے کم طمطراق انداز میں قوم کو اس طرح قیمتوں میں کمی کرنے کے بلند بانگ انداز میں کمی کا راگ اپناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو کسی بھی قسم کا ملک چلانے کا تجربہ نہیں ہے ایک طرف ملک کو غیر ملکی قرضوں میں ڈھکیل دیا ہے تو دوسری جانب ملک عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے اور یہ حکومت دعوے کرتی ہے کہ ہم مہنگائی کو کم کررہے ہیں جبکہ اس کے برعکس 3 سال میں جس طرح مہنگائی میں(2-1/2)ڈھائی فیصد اضافہ ہوا ہے اس کی مثال ملک کی 74 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی جبکہ عوام کو فوری طور پر ریلیف دیا جائے ۔
روزمرہ استعمال کی چیزیں پرانی قیمتوں پر بحال کیجائیں‘چوہدری جمیل
Mar 05, 2022