کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت 27 فروری کو کراچی سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت لانگ مارچ کی سیکیورٹی پیپلزیوتھ آرگنائیزیشن کے سیکڑوں کارکن نے سنبھال رکھی ہے۔ پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن کراچی ڈویژن کے صدر راشد خاصخیلی ‘ پی ایس 112 کے صدر سر زاہد محسود‘ ضلع ساؤتھ کے جنرل سیکریٹری افضل بلوچ اور سینئر پریزیڈنٹسبین بلوچ کی قیادت میں پیپلز یوتھ کے نوجوان اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے ر ہے ہیں۔ زاہد محسود کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ انتہائی کامیابی کے ساتھ بحفاظت تقریباً نصف فاصلہ طے کرچکا ہے اوراس دوران انتہائی منظم انداز میں انتظامات سنبھال کر پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن نے اپنی تنظیمی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشااللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین سمیت تمام شرکا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بحفاظتاسلام آباد پہنچ کر سلیکٹیڈ حکمرانوں کی چھٹی کرائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مارچ کے شرکا پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی‘ پیپلز یوتھ فیڈریشن کے کارکن اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔