ملتان(خصوصی رپورٹر)پشاور جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے پر ردعمل ثوبان شرجیل ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے دْکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرے اور واقع میں ملوث دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنا پورا کردار ادا کرے۔