ملتان ( نمائندہ خصوصی ) آل انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ،انجمن تاجران سداں والی چوک بوسن روڈ کے صدر رانا عبدالرحمن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے لیکن افسوس کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے سانحہ پشاور نے پوری قوم کے دل رنجیدہ کر کے رکھ دئیے ہیںجبکہ کہ ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے تو دوسری طرف ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے شدید مشکلات کا شکار کر رکھا ہے اوپر سے گیس ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے تاجروں اور عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرش ڈرنک شاپ کے افتتاح کے موقع پر کیا،اس موقع پر رانا حسنین علی،رانا ارشاد،ڈاکٹر غلام شبیر،رضوان لاشاری،رانا افتخار،آصف مسوان،اسلم کھاکھی،رانا باصر،رانا ندیم،رانا پرویز،رانا عالمگیر،رانا اورنگ زیب موجود تھے۔