انتظامیہ کی غفلت ،مضر صحت دودھ مکھن ،کریم اور کھویا کی سپلائی جاری 

Mar 05, 2022

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مبینہ عدم توجہی ،اندرون شہر مضر صحت دودھ سے مکھن،کریم اور کھویا تیار کرکے ضلع رحیم یارخان سمیت سندھ اور پنجاب میں سپلائی کیا جانے لگا،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریونیو بڑھانے کیلئے چند ہزار روپے کے لائسنس جاری کرکے انسانی دشمنوں کو کھلے عام کاروبار کرنے کی اجازت دیدی،شہریوں محمد عمران،محمد یونس،اقبال احمد،عبدالستار،میاں سہیل احمد،رئیس منیر احمد،غلام نبی چاچڑو دیگر نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں