رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر چوہدری جاویدارشادسے سابق صدرپیسٹی سائیڈایسوسی ایشن میاںعابدحسین کی ملاقات، زرعی ادویات پرسیلزٹیکس اورپیسٹی سائیڈرزکے مسائل کے حل بارے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ چوہدری جاویدارشادنے کہاکہ ٹیکسوں کی بھر مار سے تاجرطبقہ شدید متاثر ہورہاہے، تاجر حقوق کا تحفظ اور تجارتی مراکز میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں پاکستان کو معاشی مشکلات کے بھنور سے نکالنے کیلئے قومی قیادت کوسنجیدہ طرزعمل اختیار کرنا ہوگا ،پیسٹی سائیڈ سے وابستہ کاروباری حضرات کے مسائل حل کرائیں گے۔
ٹیکسوں کی بھرمار سے تاجر طبقہ متاثرہورہا ہے :جاوید ارشاد
Mar 05, 2022