ملتان (ویب ڈیسک )مشہور پاکستانی فلم سٹار ریما خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن مستقبل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چا ہیں،اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو میں نے کبھی دل پر نہیں لیا،رویوں میں تبدیلی لاکر ہی ہم بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج مجھے یہ جو بھی نام اور مقام ملا ہے یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہے،پاکستان سے باہر رہ کر میرے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میں پاک سرزمین کے نام کو مزید سنواروں،آرٹسٹ پبلک پراپرٹی ہوتا ہے ۔