ملتان(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول بالمقابل جی پی او ڈیرہ اڈہ کا قبضہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے واگزار نہ کروایا جا سکا جسکی وجہ سے سکول کے طلبہ کی کلاسز سکول کے باہر سڑک پر لگائی گئیں۔جہاں اساتذہ و طلبہ پرنسپل کے ساتھ کسی مسیحا کے منتظر رہے مگرسکول اوقات کار میں سڑک پر لگی کلاسز کو کوئی نہ روک سکا۔دوسری طرف سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی شمشیر خان نے رابطے پر کہا کہ سکول کی عمارت کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔جلد اسکا مثبت اثر سامنے آجائیگا واضح رہے کہ سکول کی اراضی لیز پر تھی لیز ختم ہونے پر مالکان نے عمارت پر قبضہ کر کے سکول کے سامان اور فرنیچر بھی قبضے میں لے لیا جس کے بعد سے کلاسز سڑک پر لگ رہی ہیں۔
سمرا سکول کا قبضہ واگزار نہ ہوا‘ اساتذہ نے سڑک پر کلاسیں لگا لیں
Mar 05, 2022