ریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اورعدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے،ٹویٹ
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی بڑی وجہ شدت پسندی ہے۔ فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے۔ شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنالیتا ہے۔ شدت پسندی منبر،اسکول اور تھانہ کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔فواد چوہدری کامزید کہنا تھا کہ ریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اورعدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے۔ ہمیں اقدام کرنے ہوں گے اور اس کیلئے اتفاق رائے چاہئے۔