آصفہ بھٹو نے اسپتال سے تصاویر شئیر کر دیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے اسپتال سے اپنی کچھ تصاویر جاری کی ہیں۔آصفہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہیں بروقت طبی امداد دینے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ 'میں 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، ڈاکٹر محترمہ زنیرہ اور مسٹر بابر کا ان کی شاندار اور فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہوں'۔آصفہ بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مجھے فوری مختار شیخ اسپتال ملتان پہنچانے پر مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔انہوں نے ساتھ ہی اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن