کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید 10افراد جاں بحق

Mar 05, 2022 | 12:04

ویب ڈیسک

اموات 0258تک پہنچ گئیں،796نئے کیسز رپورٹ

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید10مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30258تک پہنچ گئی۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کوروناوائرس کے796نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد29749تک پہنچ گئی۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.10فیصد تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے  ہفتہ  کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ71لاکھ17ہزار340 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ66ہزار131افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک9کروڑ92لاکھ92ہزار129افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 2لاکھ42ہزار151خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل21کروڑ 55لاکھ39ہزار999خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں4لاکھ22ہزار935کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 45لاکھ12ہزار 786افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 24490افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ13ہزار503تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ53 ہزار496مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد842تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1831مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2325تک پہنچ گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد542تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3834تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22580تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان51،آزاد جموں وکشمیر272جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد145تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ38ہزار974مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ85ہزار103،صوبہ خیبر پختونخوا میں 208201،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد133025،صوبہ بلوچستان34936،آزادجموں وکشمیر42034جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11223تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134583،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد216812،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ2ہزار455،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ69ہزار637،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35363 ،آزاد کشمیر43094اور گلگت بلتستان میں11559افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13518افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8083، خیبر پختونخوا میں6286، اسلام آباد میں1016، گلگت بلتستان میں191، بلوچستان میں376اور آزاد جموں و کشمیر میں788فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ65لاکھ8ہزار558ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے37785نئے ٹیسٹ کئے گئے .

مزیدخبریں