گکھڑمنڈی(نامہ نگار)ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی جاری،لائوڈ سپیکرسے اشیاء فروخت کرنے اور بھیک مانگنے والوں کے شور نے شہریوں کا جینا حرام کردیا۔ جی ٹی ،سروسز روڈز،بازاروں اور گلیوں میں گھوم پھر کر کاروبار کرنے اور بھیک مانگنے والوں نے صبح شام اور رات کودھندہ شروع کر رکھا ہے جس سے ایک طرف تو عام شہری سخت اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں دوسری طرف ان کے شوروغل سے گھروں ہسپتالوں میں مریضوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ۔
گکھڑمنڈی:ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی،شہریوں کیلئے اذیت کا سبب
Mar 05, 2023