کامونکی(نمائندہ خصوصی)نااہل حکمران رمضان سے قبل عوام پر مہنگائی بم گرارہے ہیں کمرتوڑ مہنگائی اورشرع سود میں اضافہ نے عوام کومعاشی طورتباہ کردیا ہیان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری یاسر عرفات رامے نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی 40 فیصد سے زائد اورشرع سود 20 فیصد کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہے، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے نے ملکی کرنسی کی بنیادیں ہلا دی ہیں،گھی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والے گھی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ آٹا،گھی، چاول، دالیں، چکن اور دیگر اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں خون کے آنسو رونے پرمجبور ہے اور نااہل حکمران طبقہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کیلئے عوام پرمہنگائی کے کوڑے برسارہے ہیں جو ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں۔