میڈیکل کے شعبہ میں  ریسرچ کا دامن تھام کر کام کرنے کی ضروت ہے:ڈاکٹر رحمت اﷲ

Mar 05, 2023


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی ) محکمہ صحت کے سابق چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر رحمت اﷲثاقب نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف نے اپنی محنت لگن اور جستجوسے دنیا بھر میںملک وقوم کا نام روشن کیا ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم تحقیق ریسرچ اور جستجو کا دامن پکڑ کر میڈیکل کے شعبہ میں کام کریں تادکھی انسانیت کا عظیم فریضہ سرانجام دے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز مسلم انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی پی میں pharm-D کی تقریب سے خطاب کرتے کیا جس سے ڈاکٹر کامران مرزا اور ڈاکٹر وقاص شیرازی اور یونیورسٹی کے سی ای او محمود صادق دھوتھڑ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے محمود صادق دھوتھڑ کی تعلیمی شعبہ میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں