15 مارچ صارفین کے حقوق کی آگاہی کیلئے منایا جاتا ہے:عاصم علی اعوان 

Mar 05, 2023

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ہر سال 15مارچ کو صارفین کا عالمی دن صارفین کے حقوق کی آگاہی کیلئے منایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میںڈائریکٹر پنجاب صارف کونسل پنجاب محمود احمد بھٹی کی ہدایت پر ضلعی تحفظ صارف کونسل نے آگاہی مہم کا آغاز کردیاہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عاصم علی اعوان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹائون، میاں رحمت علی گریجوایٹ کالج فار ویمن پسرور روڈ، گورنمنٹ گریجوایٹ سٹی کالج اردوبازار میں آگاہی لیکچر دئیے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ پندرہ مارچ تک پورا ہفتہ آگہی ویک کے طور پر منایا جائے گا۔

مزیدخبریں