فیروزوالہ: استحصال منفی رویوں ،تشدد کے شکار ٹرانس جینڈر کیلئے تحفظ سنٹر قائم 

Mar 05, 2023


 فیروزوالہ( نامہ نگار )وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے خصوصی احکامات کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی زیر نگرانی شیخوپورہ میں بھی استحصال منفی رویوں اور تشدد کے شکار ٹرانس جینڈر کیلئے تحفظ سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔تحفظ سنٹر کا افتتاح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے شہدا کے بچوں معذور افراد اور ٹرانس جینڈر کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ تحفظ سنٹر میں ٹرانس جینڈر کے ساتھ ساتھ بے سہارا اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم بچوں ذہنی بیماری نشے اور سماجی برائیوں کے شکار افراد کو بھی مدد فراہم کی جاے گی تاکہ وہ معاشرے میں اپنے آپ کو اکیلا محسوس نہ کرسکیں۔ تقریب میں اعلیٰ پولیس افسران، فاونٹین ہاوس میں مقیم ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں انجمن تاجران کے عہدیداروں صحافیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں