لاہور(نامہ نگار)چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے اتحاد گروپ کے صدر فرخ بخاری نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنار باغ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں اتحاد گروپ بھر پور شرکت کرے گا۔ صدر کے امیدوار طارق باجوہ نے کہا کہ ہمیں سوسائٹی کے اہم مسائل کا بھر پور ادراک ہے۔کالونی کی سڑکیں ، سیوریج کی درستگی اور پارکوں کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے،امیدوار برائے نائب صدررانا بنیاد نے کہا کہ ہم کالونی میں قبضہ گروپ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور ماہانہ اخراجات رہائشیوں کے سامنے لائیںگے۔امیدوار فنانس سیکرٹری انجینئر مختار نے کہا کہ پینل کی تمام قیادت کالونی کی رہائشی ہے۔ہم کالونی کے حسابات اور کام میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائیںگے۔اتحاد گروپ چنار باغ کی کارنر میٹنگ سے نعیم بلوچ اور دیگر مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالونی کے ہر بلاک سے اتحاد گروپ کا امیدوار حصہ لے رہا ہے۔