24گھنٹوں میں 1180ٹریفک حادثات   15 افراد جاں بحق،1243زخمی 

لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1180ٹریفک حادثات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ1243زخمی ہوئے ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں 598ڈرائیوز،40کم عمرڈرائیور ،515مسافراور145پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ جن میں صوبائی دارالحکومت لاہور278متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد86حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ78حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل1243متاثرین میں 1002مرد اور256خواتین شامل ہیں۔زخمی ہونے والوں میں 254افراد کی اوسط عمر18سال سے کم ،617افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ387زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1021موٹرسائیکلز، 72 آٹو رکشے 143کاریں ، 23وین14 مسافربسیں،21ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...