فیروزوالہ:شادی پر لیجانے کے بہانے بیرون ملک پلٹ نوجوان قتل


فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی شہزاد ٹاؤن میں نوجوان زیبی خان نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے بیرون پلٹ نوجوان حماد حسن کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ لدھے ورکاں کے رہائشی نوجوان حماد حسن 27سالہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران زبیر خان اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے جنہوں نے اسے شادی پر لے جانے کے بہانے شہزاد ٹاؤن لے گئے یہاں پر کسی بات پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر زیبی خان نے مشتعل ہو کرساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا اور فرارہوگئے۔ صدرپولیس مرید کے نے مقتول کی نعش کو قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن