ضلعی انتظامیہ آٹا کی فراہمی کیلئے قائم سیلز پوائنٹس کی مانیٹرنگ سے قاصر ہے: شہری

Mar 05, 2023


 فیروزوالہ( نامہ نگار)حکومت پنجاب کی جانب سے آٹا کی سبسڈی پر فروخت میں بار بار پیدا ہونے والے تعطل پر شہریوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ آٹا کی فراہمی کیلئے قائم سیلز پوائنٹس کی مانیٹرنگ سے قاصر ہے جس کے باعث شہریوں کو آٹا کی فراہمی میں بار بار تعطل پیدا ہورہا ہے ایک طرف سبسڈی کا آٹا ہوٹلزکو سیلز پوائنٹس پر سے فروخت کیا جارہا ہے تو دوسری طرف سبسڈی پر فراہم کیا جانے والا آٹا بھی نہایت غیر معیاری ہے جس کی کوالٹی چیک کرنے میں نہایت غفلت برتی جارہی ہے اور شہری غیر معیاری آٹا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے دعوے یکسر جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں کیونکہ شہریوں کو آٹا کی فراہمی میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ اعلیٰ حکام صورتحال کا نوٹس لیں اور آٹا کی فراہمی یقینی بنانے سمیت معیار کو بہتر بنایا جائے۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے فیلڈ عملہ کو تبدیل کردیا ہے اور یقین دھانی کروائی ہے کہ آٹا کی سبسڈی پر فراہم میں کوئی خلل پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ معیار کی جانچ کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

مزیدخبریں