کراچی (نیٹ نیوز) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھائو 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ روپے ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھائو 1372 روپے کم ہو کر 71468 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھائو 8 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہے۔